• Citizen Journalism Program

آج سوچ بدلیں گے تو کل معاشرہ بدلے گا

یہ کہانی کراچی کے علاقےبغدادی،لیاری کے اسکول کارا بھائی کریم جی کی ہے جو کہ ایک گورنمنٹ اسکول ہے۔ یہاں پچھلے دو سال سے بے انتہا کچرا جمع تھا جس کی وجہ سے وہاں اسکول میں پڑھنے والے بچّوں کی صحت دن بدن خراب ہوتی جارہی تھی۔اسی گندگی کی وجہ سے اسکول میں پڑھنے والے کچھ طالبعلموں نے سوچا کہ کیوں نہ ہم اس اسکول کی صفائی کریں۔


وہ طالبعلم محمد اویس شاہ، شاہجہان سومرواور رضوان خان تھے جو اس وقت میٹرک میں پڑھ رہے تھے ۔

ان تینوں طالبعلموں نے ایک مثبت قدم اٹھایا اور اسکول سے کچرے کی صفائی کی مُہم کا آغاز کیا۔


شروع میں اُنہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جیسے کہ انکے دوست انہیں مختلف ناموں سے پُکار کر تنگ کرتے تھےاور کہتے تھے کہ یہ صرف دوتین دن کا شوق ہےجوجلد ختم ہوجائے گا ۔ لیکن ان طالبعلموں نے ہار نہیں مانی اور انہوں نے اپنا کارواں جاری رکھا۔


آہستہ آہستہ ان کے کام کو دیکھ کر وہ طالبعلم جو انہیں چڑھاتے تھے اور انکا ساتھ دینے کے بجائے اُنکا مذاق اُڑاتے تھے وہ ان کے ساتھ شامل ہوگئےاور انہوں نے پورے اسکول کی صفائی کی۔


وہ تینوں طالبعلم جنہوں نے اِس نیک مہم کا آغاز کیا تھا، وہ تو میٹرک کرکے جاچکے ہیں پر اُنکی شروع کی گئی مہم آج بھی اس اسکول میں پچھلے دو سال سے چل رہی ہے۔



Contributor: Umer Farooq

0 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle