• Citizen Journalism Program

اسلم ہیپی؛ خدمتِ خلق کی مثال


اس وقت دنیا بھر میں بالخصوص پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہے اور کراچی جیسے بڑے اور گنجان آباد شہر میں پانی کی کمی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے حکومتی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ لیکن اسی شہر کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص جن کا نام اسلم عُرف ہیپی ہے، وہ اپنے علاقہ کے لوگوں کے لئے پانی کے اہم مسئلہ کے حل کے لئے ایک مسیحا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔


اسلم اپنے محلّہ میں ایسے افراد جن کے گھروں میں پانی کی فراہمی نہیں اور ایسے لوگ جو غربت کے باعث باہر سے پانی نہیں خرید سکتے، اُن تک پانی کی رسائی کو ممکن بنا رہے ہیں۔ اسلم ہر روز صاف اور پینے کے لائق پانی کو گیلن میں بھر کر ایسے لوگوں کے گھروں تک مفت فراہم کرتے ہیں جنہیں پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔


اس کام سے جس سے ہزاروں لوگ پیسے کما رہے ہیں اور پانی بیچنے کا کاروبار کر رہے ہیں، اسلم اِس ہی کام کو مفت میں صرف اس لئے کرتے ہیں کیونکہ وہ خدمتِ خلق کو بحیثیت انسان اپنا بنیادی فرض سمجھتے ہیں۔


چاہے اسلم کا ہاتھ فریکچر ہو یا گھر میں کوئی پریشانی ہو یا وہ بیمار ہوں، اسلم اپنی ذات سے زیادہ اُن لوگوں کی فکر کرتے ہیں جن کو پانی جیسی بنیادی سہولت میسر نہیں اور اُن تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنا کر اس بات کا عملی ثبوت دیتے ہیں کہ انسانیت کا رشتہ سب سے بڑا ہوتا ہے اور مُصیبت کی وقت میں ضرورت مندوں کے کام آنے سے معاشرہ میں لوگوں کے درمیان اختلافات ختم ہوتے ہیں اور قُربتیں بڑھتی ہیں۔


اسلم جیسے مسیحاؤں کی بدولت ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلی آرہی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔


Contributor: Hamza Jaan Sarhandi

2 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle