• Citizen Journalism Program

اسکیچنگ کا شوقین، بابر معین

آرٹ کا دلدادہ ، ۱۵ سالہ بابر معین لیاری کے علاقے نیا آباد کے علی محمد محّلہ کا رہائشی ہے۔ بابر کو آرٹ میں اسکیچنگ کا بے حد شوق ہے۔ کم عمر ہونے کے باوجود بابراسکیچنگ میں مہارت رکھتا ہے۔ اس وقت وہ لیاری کے ایک ادارے سے فری اسکیچنگ کلاسز لے رہے ہیں جو آرٹ کی ترویج کے لئے کام کر رہا ہے۔

بابرکے استاد سر بختیار کا کہنا تھا کہ بابر انتہائی ہنرمند بچّہ ہے جو اسکیچنگ کے فن میں ماہر ہے اور اس ہنر کو بہت تیزی سے سیکھ رہا ہے، سر بختیار کا کہنا تھا کہ بابر میرے ادارے کا سب سے قابل بچّہ ہے جو دیگر بچّوں کے مقابلے میں دل جوئی کے ساتھ اس آرٹ کو سیکھنے میں ہر وقت مگن رہتا ہے۔ ہم اس ادارے میں بچّوں کو مفت آرٹ کی کلاسز دیتے ہیں تاکہ بچے مثبت کاموں میں لگے رہے ہیں اور منشیات سمیت دیگر منفی کاموں اور سوچ سے دور رہیں۔

اسکیچنگ کے علاوہ بابر تھرے ڈی پینٹنگ، پورٹریٹس اور گلاس پینٹنگ بھی سیکھ رہے ہیں اور آرٹ کے ہی شعبہ میں اپنا مستقبل بنانا چاہتے ہیں۔ سر بختیار کا ماننا ہے کہ ’’مجھے اس بات پر مکمل یقین ہے کہ بابر جس تیزی سے اس آرٹ کو سیکھ رہا ہے، بہت جلد اس کا شمار نامور آرٹسٹس میں ہوگا‘۔

آخر میں سر بختیار کا کہنا تھا کہ ’’بابر کی طرح اور بھی بچّے ہیں جو آرٹ کو اسی دل جوئی کے ساتھ سیکھ رہے ہیں، اگر ہمیں لوگوں کا ساتھ اسی طرح ملتا رہا تو ایک دفعہ پھر لیاری سے نامور آرٹسٹ پورے ملک میں آپ کو اپنے کام کے زریعے نظر آئیں گے اور بحیثیت لیارین اور ایک آرٹسٹ ہونے کے ناطے اسی میں میری اور پورے لیاری کی جیت ہوگی‘‘۔


Contributor: Shah Murad

3 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle