• Citizen Journalism Program

باہمت شہربانو کی کہانی

یہ کہانی ہےلیاری کی ایک ایسی باہمت خاتون کی جو کہ اپنے ہنر کو بخوبی جاننے اور اسے ایک نئے طرز پرلوگوں کے سامنے پیش کرنےمیں یکتا ہیں۔

یہ وہ خاتون ہیں جولیاری میں اپنی دکان پر کام کر رہی ہیں۔ ویسے تو دکان چلانا مردوں کاکام سمجھا جاتا ہے،اگرعورت کام کرتی ہے تو اسے بے حد آسانی کے ساتھ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ لیکن یہ عزم عورتوں میں پایا جاتا ہے جو ہر کام کو بخوبی نبھانے کا ہنر جانتی ہیں اوراگر ضرورت ہو تو چٹانوں کو بھی پار کر سکتی ہیں۔

میں بات کر رہی ہوں شہربانو کی۔ یہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا اور اب وہ بہادری سے لیاری گرلز کیفے کے زریعے اپنا کاروبار چلا رہی ہیں۔


لیاری گرلز کیفے لیاری کی بچیوں، لڑکیوں اور خواتینوں کے لئے کھولے جانے والا ایک ایسا منفرد ادارہ ہے جہاں مختلف کورسز جن میں مہندی لگانے، سلائی کڑھائی کرنے، سائیکلنگ، باکسنگ، بیوٹیشن کے کورسز سے لیکر خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرہ میں ان کے حقوق سے آگاہی کے موضوعات پر سیشنز بھی کروائے جاتے ہیں۔

لیاری گرلز کیفے کا افتتاح سال ۲۰۱۷ میں ’’ارادو‘‘ نامی ادارہ نے کیا اور اب لیاری گرلز کیفے بہت تیزی سے خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے ہر طرح کے موضوعات پر کام کر رہا ہے اور ان ہی اقدامات میں سے ایک قدم لیاری گرلز کیفے کے زریعے خواتینوں کو کاروباری مواقع فراہم کرکے انہیں با اختیار بنانا بھی شامل ہے۔


شہربانو جس طبقے سے آتی ہیں، وہاں ایک سوچ ایسی بھی پائی جاتی ہے جو خواتینوں کے با اختیار ہونے کو اتنا زیادہ نہیں سراہتی۔ لیکن جب لیاری گرلز کیفے کی جانب سے ان کو یہ موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اپنے ہنر کو دنیا کے سامنے لیکر آسکتی ہیں اور اُن کے گھر والوں نے بھی جب ایک ایسا ماحول دیکھا جہاں صرف خواتین اپنے آپ کو ہر شعبہ میں کتنی خوبصورتی کے ساتھ منوا رہی ہیں، نئے نئے ہنر سیکھ کر دوسری خواتین کو بھی با اختیار بنا رہی ہیں تو شہر بانو کے گھر والوں نے اُن کو لیاری گرلز کیفے میں اپنا خود کا سلائی کا کاروبار شروع کرنے کی نہ صرف اجازت دی بلکہ انکی ہر ممکن مدد بھی کرنا شروع کردی۔ اور اب شہر بانو اپنا کاروبار انتہائی خوبصورتی سے چلا رہی ہیں اور دوسروں کو بھی اس میں شامل کرکے انہیں بھی با اختیار بنا رہی ہیں۔


لیاری جو تیزی سے پسماندہ سوچ سے باہر نکل رہا ہے اور جہاں ان گنت لوگ اپنے علاقہ کو بہتری اور ترقی کی طرف لیکر جانے کے لئے کوشاں ہیں، وہیں شہربانو جیس ی خواتینوں کا اس کامیابی کی طرف گامزن لیاری میں اپنا کردار ادا کرنابے حد فخر کی بات ہے۔


خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے

خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا



Contributor: Shazia Ishaq

6 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle