• Citizen Journalism Program

بلوچ سوشل اینڈ اولڈ کلری ایجوکیشن سینٹر

آج ہم بات کر رہے ہیں ایک انجمن کی جس کا نام بلوچ سوشل اینڈ اولڈ کلری ایجوکیشن سینٹر ہے. یہ انجمن علی محمد محلہ, نیا آباد میں واقع ہے۔ یہ ایک فلاحی ادارہ ہے اور اپنے علاقے میں فلاحی کاموں کے لیے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس ادارے میں پچھلے ایک سال سے بچوں کو مفت ٹیوشن بھی دی جارہی ہے۔ ابتداء میں یہاں کے بچوں کی تعداد ۱۷۰ تھی اور آہستہ آہستہ بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا.اب یہاں پہ۳۰۰ سےزائد بچے زیرِ تعلیم ہیں۔


یہ ادارہ (مونٹیسری تا میٹرک) تک بچوں کو تعلیم فراہم کررہا ہے اور اسکے علاوہ یہاں پرانگریزی زُبان کا کورس بھی کروایا جا رہا ہے۔ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ انجمن دیگر سرگرمیاں جیسے فٹبال اور بچوں کوتھیٹر، ٹیبلو کے کورسز بھی کروا رہا ہے۔ اسکے علاوہ بچوں کواسکیچنگ بھی سکھائی جاتی ہے، جس کے لئے انجمن نے معروف اسکیچ آرٹسٹ سر بختیار کو بطور اسکیچ اُستاد رکھا ہوا ہے.


شروع میں یہاں اساتذہ کی بھی کمی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سینٹر کے کام کو دیکھتے ہوئے یہاں پراساتذہ کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا اوراب یہاں پر ۲۰ اساتذہ اپنا قیمتی وقت نکال کے بچوں کو پڑھانے آتے ہیں۔

اس ادارے کی اہم بات یہ ہے کہ یہاں پہ پڑھانے والے اساتذہ اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو مفت تعلیم دے رہے ہیں۔ جب یہاں کے سینیئر ٹیچر (سر بختیار) سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ یہاں صرف اسی علاقے کے بچے نہیں پڑھتے بلکہ آس پاس کے علاقوں سے بھی بچے پڑھنے آتے ہیں۔


سر بختیار اور سر حسین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے علاقے کے علاوہ پورے لیاری کو تعلیم سے اُجاگر کرنا چاہتے ہیں۔ وسائل کی کمی کے باوجود وہ اپنے اس مقصد کو لے کر منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔



Contributor: Mariam

0 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle