• Citizen Journalism Program

خواتین ڈھابہ؛ پُرسکون ماحول اور صحتمند سرگرمیوں کا امتزاج

ماڑی پور میں ویمن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نامی سماجی تنظیم ہے، جس کی صدر صبیحہ شاہ ہیں جن کے زیرِ نگرانی خواتین ڈھابہ کوقائم کیا گیا ہے۔

اپنے گھروں میں کام کاج کرنے والی خواتین یہاں ذ ہنی سکون محسوس کرتی ہیں، انھیں تعلیم وتربیت کے ساتھ تفریح بھی فراہم کی جاتی ہے، وہ یہاں لوڈو اورکیرم کھیلتی ہیں ،انھیں کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، ڈھابے میں چائے اورکھانے پینے کی دیگر اشیا بھی فروخت کی جاتی ہیں۔ جس سےاِن خواتین کی معاشی حالت کو مدد فراہم ہوتی ہے۔


یہاں خواتین کو سلائی کڑھائی اور میک اپ کرنا سکھایا جاتا ہے ،کئی خواتین یہ ہنر سیکھ کر اپنا روزگارکما رہی ہیں۔

ڈھابے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کے باعث خواتین کی تعلیم وتربیت بھی ساتھ ساتھ چلتی رہتی ہے۔ اِسی ڈھابے میں ایک سیمینار ہال بھی موجود ہے جہاں زندگی اور معاشرہ سے جڑے مختلف موضوعات پر مثبت بات چیت اور سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اِسی ہال میں خواتین کومعلوماتی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی جاتی ہیں۔


یہاں ایک فری لائبریری بھی قائم کی گئی ہے، جہاں خواتین کتابوں کا مطالعہ بھی کرتی ہیں اوران کتابوں کے بارے میں ایک دوسرے سے بات چیت بھی کرتی ہیں۔

خواتین کو ہنرمند بنانے والی کلاسیں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔ ماڑی پورکی لڑکیاں تعلیم کی راہ پرگامزن ہیں جس کے بعد وہ ملازمت کرنے کی بھی خواہش مند ہیں تاکہ ان کی معاشی حالت میں بہتری آسکے۔


صبیحہ شاہ سے جب اس خواتین ڈھابے اور اُس کے مستقبل کے بارے میں رائے لی گئی تو اُن کا کہنا تھا کہ ’’اگر نجی ادارے تعاون کریں تو میں یہاں وومین کیفے قائم کرنا چاہتی ہوں، جہاں مسافرخواتین کچھ دیر ٹہرکر آرام کرسکتی ہیں،کھا پی سکتی ہیں،اس مجوزہ کیفے میں کام کرنے والی خواتین ہی ہوں گی۔اس طرح ان کے روزگارکا مسئلہ بھی کسی حد تک حل ہوجائے گا۔‘‘



Contributor: Tabinda Aslam

0 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle