• Citizen Journalism Program

دی رائزنگ اسٹارز فٹ بال اکیڈمی

رائزنگ اسٹارز فٹ بال اکیڈمی لیاری کے علاقے بغدادی میں واقع ہے۔

اس فٹ بال اکیڈمی میں ۶ سے ۱۵ برس کے بچّے فٹ بال کی ٹریننگ بالکل مفت حاصل کرتے ہیں۔


اس اکیڈمی کے کوچ مراد سابق پروفیشنل فٹ بال کھلاڑی ہیں جو ایک عرصے سے بے روزگار ہیں۔ اپنی ضروریاتِ زندگی کو پورا نہ کرپانے کے باوجود بھی انہوں نے اس علاقے کے کئی بچّوں کو ان کے خواب پانے میں مدد فراہم کرنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ مراد کہتے ہیں کہ:

" اب سے ۳ یا ۴ ماہ بعد ہم رائزنگ اسٹارز فٹ بال اکیڈمی کی پہلی سالگرہ منائیں گے۔ ہم نے اس اکیڈمی کا آغاز اپنے بچّوں کو منشیات کی لت سے بچانے اور صحتمند سرگرمیوں میں مشغول کرنے کی غرض سے کیا تھا۔


وہ مزید بتاتے ہیں کہ ’’میں خود بھی فٹ بالر تھا۔ میں حیدری بلوچ اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ قومی فٹ بال ٹیم کے لیے لگائے گئے قومی کیمپ کا حصہ بھی رہ چکا ہوں۔ میں جب ان بچوں کو گلی محلّوں میں کھیلتا ہوا دیکھتا تھا تو مجھے یہی سوچ آتی تھی کہ کیوں نہ ان بچوں کو یہاں لے آؤں اور انہیں ٹریننگ دوں۔ کیا پتا کل یہاں سے نکلنے والا کوئی کھلاڑی آگے چل کر دنیائے فٹ بال میں بڑا نام کمالے‘‘۔


اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’اِس وقت ان کے کلب میں پورے لیاری سے بچّے ٹریننگ لینے آتے ہیں، جن میں نہ صرف بلوچ بلکہ سندھی، کچھی، پشتون اور دیگر زبانیں بولنے والوں کے ساتھ ساتھ مختلف مذاہب کے بچّے بھی شامل ہیں اور اب تو اِن بچوں کے والد ین خود اس کلب میں اُن کو داخلہ دلانے آتے ہیں کیونکہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ یہاں بلا کسی تفریق کے ہرایک بچّے کو کھیل میں آگے بڑھنے کے لئے یکساں مواقع ملتے ہیں ۔


جب بچّے یہاں کھیل رہے ہوتے ہیں تو ہر کھلاڑی دوسرے کھلاڑی کو اس کے پسندیدہ فٹ بالر کے نام سے پکارتا ہے جو اپنے آپ میں ایک منفرد چیز ہے ۔

کوچ مراد کی اس سوچ کو ہم سب کو سراہنا چاہئیے اور اِن کی جس حد تک ممکن ہوسکے مدد کرنی چاہئیے کیونکہ وہ ہمارے ملک کے مستقبل کے معماروں یعنی ہمارے نوجوانوں کو بُری عادتوں سے نکال کرکھیل کے زریعے صحیح راہ پر گامزن کر رہے ہیں ۔


دی رائزنگ اسٹار اکیڈمی کے بّچوں کی دورانِ ٹریننگ لی گئی ایک تصویر



Contributor: Shah Murad

0 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle