• Citizen Journalism Program

سلسلہ فاؤنڈیشن؛ ایک نئی جہد کا آغاز

ماڑی پور کے چند نوجوان عبدالوہاب،غفّار غنی اور محمّد سالار نے انتھک محنت کے بعد سلسلہ فاؤنڈیشن کے نام سے ایک فلاحی ادارے کا آغاز کیا ہے ۔


سلسلہ فاؤنڈیشن کا مقصد ایک ایسے معاشرے کا قیام ہے جہاں تمام لوگوں کو یکساں آزادی حاصل ہواوروہ محبّت، امن اور رواداری کے ساتھ رہ سکیں ۔


سلسلہ فاؤنڈیشن کا ایک اور مقصد نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ہے تاکہ وہ دنیا کی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کر سکیں اور معاشرے کو دُرست سِمت کی جانب گامزن کرسکیں۔


ہماری جب عبدالوہاب ، محمّد سالار اور غفار غنی سے بات ہوئی تو اُن کا کہنا تھا کہ ’’ہمارا مقصد اپنے معاشرے سے اس خلا کو ختم کرنا ہے جو ہمارے لوگوں کے درمیان پیدا کردی گئی ہے۔ ہم ایک دوسرے سے رنگ، نسل، زبان کی بنیاد پرمختلف ہی سہی لیکن ہمارا مقصد ایک ہے اور ہم سب ایک ساتھ ہیں، یہی ہماری طاقت ہے اور یہی ہمارے ادارے کا سلوگن بھی ہے‘‘۔

سلسلہ فاؤنڈیشن میں پڑھ اور پڑھا کے تحت کلاسز کا آغاز ہو گیا ہے۔


جو لوگ پڑھنا نہیں جانتے وہ پڑھنے آرہے ہیں اور جو پڑھنا جانتے ہیں وہ پڑھانے آرہے ہیں۔

سلسلہ فاؤنڈیشن میں مفت کورسز کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔جن میں انگلش لینگویج،تعلیمِ بالغان اور آرٹ کلاسز وغیرہ شامل ہیں اور یہ تمام کورسزبنا کسی معاوضہ کے کروائے جارہے ہیں۔ ان کے علاوہ سلسلہ فاؤنڈیشن میں مختلف سرگرمیوں سمیت آگاہی کے سیشنز بھی دئیے جاتے ہیں۔


سلسلہ فاؤنڈیشن کے اوّلین مقاصد میں تعلیم یافتہ معاشرے کا قیام شامل ہے تاکہ لوگ ایک دوسرے کو قبول کریں اور ایسا ماحول مہیا کرنا جہاں اپنائیت کو پذیرائی ملے۔



Contributor: Shehzadi and Memona

1 view

Recent Posts

See All

بلند حوصلے منزل کی پہچان ہوتے ہیں

نسیمہ کا تعلق کراچی کے علاقے گریکس ماڑی پور سے ہے۔ وہ گریکس کی با ہمؔت خواتین میں سے ایک ہیں۔ان کی دو بیٹیاں ہیں جن کی عمر بالترتیب ۵ اور ۷ سال ہے۔ نسیمہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کے انتقال کے بعد سسر

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle