• Citizen Journalism Program

سوچ کی تبدیلی؛معاشر ے کی سمت درست کرسکتی ہے

کائنات خان جن کا تعلق سعیدآباد سے ہے، زندگی کے اُتار چڑھاؤ کو بچپن سے ہی دیکھتی آئی ہیں۔ خاندانی پابندیوں کے باعث وہ اپنی تعلیم میٹرک کے بعد جاری نہ رکھ سکیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ پڑھائی جاری نہ رکھنے کے بعد اُنہوں نے جب سلائی سیکھنا چاہی اوراس خواہش کا اظہار اپنے والد سے کیا تواُنہوں نے منع کردیا تاہم انہیں اپنی والدہ کی مدد ہمیشہ حاصل رہی اور کائنات نے سب گھر والوں سے چھپ کے سلائی کڑھائی سیکھنا شروع کردی۔


کچھ عرصہ بعد عید سے ایک دن قبل اُن کے والد صاحب کو ہر درزی نے عید کا نیا جوڑا بنانے سے منع کردیا تو وہ کپڑا گھر میں رکھ گئے اور کائنات کی والدہ کو کہا کہ ’’اب صبح عید کے لئے کوئی پُرانا جوڑا استری کردینا‘‘۔ جب کائنات نے یہ دیکھا تو وہ اپنے والد کے کپڑے کو لیکر چھت پر گئیں جہاں انہوں نے اپنی سلائی مشین رکھی تھی اور پوری رات لگا کر اپنے والد کے لئے عید کا نیا جوڑا تیار کرلیا۔


صبح کو جب اپنا نیا جوڑا تیار دیکھا تو کائنات کے والد نے سوال کیا کہ یہ کس نے اور کب سلائی کی تو کائنات کی والدہ نے بتایا کہ یہ جوڑا کائنات نے پوری رات بیٹھ کر اُن کے لئے تیار کیا ہے تاکہ وہ دیکھ سکیں اُن کی بیٹی کتنی با صلاحیت ہے۔ اس بات کو سُن کر کائنات کے والد نے گرم جوشی سے کائنات کو گلے لگایا اور انہیں اپنی سلائی کو آزادانہ طور پر جاری رکھنے کی اجازت دی اور ساتھ میں دوسروں کو سکھانے کی بھی اجازت دی۔


اب کائنات نہ صرف سلائی کرتی ہیں بلکہ سکھاتی بھی ہیں اور گھر کے اخراجات میں اپنا حصّہ بھی ڈالتی ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ اپنے ۳ بہن بھائیوں کی پڑھائی کے اخراجات بھی کائنات ہی اُٹھا رہی ہیں اور اب خود بھی پرائیوٹ تعلیم مکمل کر رہی ہیں ۔


جس طرز پر کائنات نے اپنے والد کی سوچ کو تبدیل کیا وہ ایک حوصلہ کُن بات ہے۔ کائنات ایک باہمت ماں کی با صلاحیت بیٹی ہیں جو اپنے گھر والوں کے ساتھ ساتھ معاشرہ کے ہمت پستہ وشکستہ لوگوں کے لئے ایک مثال ہیں جو ہمارے معاشرے کو مثبت سمت میں لے جانے کے لئے بہت ضروری ہے۔



Contributor: Lubna Laeeq

2 views

Recent Posts

See All

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle