• Citizen Journalism Program

فٹبال کی دنیا کا نیا ستارہ

آج ہم بات کر رہے ہیں ایک فٹبالر کی جن کا نام واجد علی ہے جو لیاری کے علاقے نیا آباد کے علی محمد محلہ کے رہائشی ہیں۔ واجد کی عمر ۱۵ سال ہے اور فٹبال انکا جنون ہے۔


واجد نے پانچ سال کی عمر میں ہی اپنے شوق کو اُجاگر کرنے کی جدوجہد شروع کی۔ واجد نے فٹبال کھیلنے کی شروعات اپنے محلے کی گلیوں سے کی تھی۔ واجد کا شوق دیکھ کر یوتھ گروپ نے جو کہ فٹبال کے شوقین نوجوانوں کو آگے بڑھنے میں ہر طرح کی مدد اور سہولت فراہم کرتا ہے، اپنے ساتھ شامل کر لیا ۔


اس کے بعد واجد علی نے حیدری بلوچ فٹبال کلب سے کھیلنا شروع کیا اوراُس کے بعد مختلف ٹریننگ سینٹر سے ٹریننگ بھی حاصل کرتے رہے۔ حال ہی میں واجد علی نے اسلام آباد میں ہونے والے فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان فٹبال ٹیم کی طرف سے کیھلا۔ اسکے علاوہ واجد کراچی گرین اور کراچی یونائیٹد جیسے فٹبال کلبوں سے بھی کھیلتے رہتے ہیں۔ واجد علی تمام فٹبال کلبس کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور اُن کے کوچز کا ماننا ہے کہ آنے والے وقت میں واجد ایک بڑے فٹبالر کی حیثیت سے جانے جائیں گے۔


ہمیں اُمید ہے کے پاکستان آنے والے وقت میں فٹبال کی دنیا میں اپنا نام بنائے گا اور واجد جیسے کھلاڑی جنہوں نے اپنی زندگیاں اس کھیل کے لئے وقف کردی ہیں، پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔



Contributor: Mariam and Madiha

0 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle