• Citizen Journalism Program

لیاری کا ہونہار نوجوان فوٹوگرافر

لیاری جو کراچی شہر کی ماں جانا جاتا ہے اس ماں نے کراچی شہر کو وقتاً فوقتاً ایسے ہونہار نوجوانوں سے نوازا ہے جنہوں نے اپنے اپنے شعبہ میں نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ انہیں چند ہونہار لوگوں میں اگر علی رضا کھتری کا ذکرنہ کیا جائے تو لیاری کے اِس اُبھرتے ستارے کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

۲۷ سالہ علی رضا کھتری ایک انجینئیر ہیں اور انجینئیر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پروفیشنل فوٹوگرافر بھی ہیں۔

علی نے سال ۲۰۰۶ میں فوٹوگرافی کرنا شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ فوٹوگرافی انہوں نے اپنے والد صاحب محمّد اقبال کھتری سے سیکھی اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی۔


علی رضا کا کہنا ہے کے انہوں نے اپنی ڈگری کی بنیاد پر نوکری تلاش کرنے کی بے انتہا کوشش اور جدوجہد کی، مختلف دفاتراور اداروں کے چکر کاٹے، انٹرویوز بھی دئیے لیکن تمام کوششیں رائیگاں گئیں۔ لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور نہ ہی فوٹوگرافی کے شوق کو چھوڑا۔


مختلف جگہوں کی اور لوگوں کی تصاویرلیتے رہے لیکن نوکری نہ ہونے اور معاشی حالات بہتر نہ ہونے کی بنا پر انہوں نے اپنی تصاویروں کو بیچنا شروع کردیا۔ ٹریول فوٹوگرافی، اسٹریٹ فوٹوگرافی، اسٹل تصاویریں کھینچ کر انہیں مختلف تصویری نمائشوں میں اور اُن لوگوں کو جنہیں انکی تصاویرپسند آتی تھیں، اُنہیں فروخت کرتے رہے۔

علی رضا نے بتایا کہ سال ۲۰۱۵ سے لے کر ۲۰۱۸تک علی نے آل کراچی یوتھ فوٹوگرافی کمپیٹیشن میں مسلسل پہلی پوزیشن حاصل کی۔


اس کے علاوہ انہیں ملکی اور غیر ملکی فوٹوگرافی کے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ علی رضا مختلف پلیٹ فارمز کے زریعے کراچی کے طلبہ اور طالبات کو امن، برداشت، سماجی سرگرمیوں اور ثقافتی تنوع جیسے اہم موضوعات پر فوٹوگرافی سکھاتے رہے ہیں اور اب تک وہ ۳۰۰ سے زائد طلباوطلبات کو تصویر کشی کا ہنر سکھا چکے ہیں۔


اِن تصاویر میں آپ علی رضا کو اور اُن کی تصویر کشی کے ہُنر کو بخوبی دیکھ سکتے ہیں۔ ہمیں علی رضا جیسے لوگوں کو منظرِ عام پر لاکر ہرسطح پر سراہنا چاہئیے کیونکہ ایسے ہونہار لوگ ہمارے ملک اور معاشرہ کا سرمایہ ہیں۔



Contributor: Shan Khatri

18 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle