• Citizen Journalism Program

ماڑی پور کا ابھرتا ہوا ستارہ


ماڑی پور کا ابھرتا ہوا ٹیلنٹ غفار غنی کا تعلق گریکس ماڑیپور کی ایک مڈل کلاس فیملی سے ہے۔ غفار غنی نے ۴ سال پہلے اپنی میٹرک کی تعلیم کے بعد موسیقی کے میدان میں قدم رکھا جو کہ انکے لئے مشکل کام تھا۔لیکن انہوں نے اپنی مشکلات سے لڑ کر اپنی فیملی کو سپورٹ بھی کیا اور انتھک محنت کر کے اپنے شوق کو بھی زندہ رکھا اور اپنے جیب خرچ سے اپنا گانا ریکارڈ کرایا۔

آج غفار غنی گریکس کی مشہور شخصیت ہیں۔ اور گریکس میں ہر شخص انہیں بنام جانتا ہے۔ غفار غنی نے بڑے بڑے پلیٹ فارمز پراپنے فنِ موسیقی کے جوہر دکھائے، اس کے علاوہ بہت سے ٹی وی چینلز پرپرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ ۲ میوزیکل پروگرامز میں دوسری پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔ حال ہی میں امریکی کونسلیٹ کراچی کے زیرِ اہتمام ہونے والے ڈینیل پرل ورلڈ میوزک ڈیزمیں بھرپور پرفارمنس دیکر تمام شائقین کی داد وصول کی۔

غفار غنی کی اس کامیابی کو دیکھتے ہوئے بہت سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، اور جنہوں نے اپنی مصروفیات، ذمہ داری اور غربت کے تحت میوزک اور دیگر آرٹ کو خیرباد کہنے کا ارادہ کیا تھا ان میں ایک نئی امنگ اور ایک نیا جذبہ بیدارہوا ہے۔



Contributor: Hira Ghafoor and Shehzadi

5 views

Recent Posts

See All

بلند حوصلے منزل کی پہچان ہوتے ہیں

نسیمہ کا تعلق کراچی کے علاقے گریکس ماڑی پور سے ہے۔ وہ گریکس کی با ہمؔت خواتین میں سے ایک ہیں۔ان کی دو بیٹیاں ہیں جن کی عمر بالترتیب ۵ اور ۷ سال ہے۔ نسیمہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کے انتقال کے بعد سسر

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle