• Citizen Journalism Program

یہ بستی ہے لیاری

لیاری میں چند لوگ ہیں جو یہ عزم لے کر نکلے ہیں کہ یہاں آرٹ اور لٹریچر پر کام کرنا ہے اور اس بستی میں امن کی فضا برقرار رکھنی ہے۔

اسی طرح احسن شاہ ، جو کے لیاری کے ایک نوجوان ایوارڈ یافتہ فلم میکر ہیں، انھوں نے اپنے ذمے کام لیا ہے کہ لیاری کی دیواروں کو مختلف پینٹنگز سے رنگا رنگ کرکے، پینٹنگز اور آرٹ کے زریعے دیواروں پر مثبت پیغامات لکھ کرلوگوں کو امن کا پیغام پہنچانا ہے۔

ایس۔پی۔اے۔ڈی۔او کی مدد اس پروجیکٹ کے لیے چند اخراجات کا بندوبست کیا گیا اور کامیابی سے اس پروجیکٹ کا آغاز کیا۔

جو پہلی دیوار تیار کی گئی اس میں دو لڑکیوں کی بھی تصویریں تھیں جو یہ پیغام دے رہی تھیں کہ عورت کو تعلیم دو کیونکہ اس سے ہماری پوری نسلیں سدھر جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ جب یہ تصاویریں بنائی جارہی تھیں تو احسن شاہ اور انکی ٹیم "امن" کو دھمکی دی گئی تھی کہ ان لڑکیوں کی تصاویر کو یہاں سے ہٹا دیں کیونکہ یہ جائز نہیں ہے۔

اور جب ایک صبح علاقہ مکین اٹھے تو انھوں نے دیکھا کہ تمام پینٹنگز پر کسی نے کالا اسپرے کیا ہوا ہے جسکی وجہ سے پینٹنگز خراب ہو چکی تھیں۔ مگر ٹیم "امن" نے ہار نہ مانی اور اس ہی دن دوبارہ تمام پینٹنگز کو ٹھیک کروایا گیا۔ احسن شاہ نے مزید کہا کہ آرٹ اور عورت مخالف لوگ جتنی بار ان پینٹنگز کو مٹائیں گے ہم ہر بار انکی مُرمّت کرتے رہینگے۔

پینٹنگز کی مُرمّت کے بعد ٹیم "امن" نے لیاری کی قدیم موسیقی رقص "لیوا" کا بھی انتظام کیا جس کے ذریعے انھوں نے پیغام دیا کہ ہم امن دوست لوگ ہیں اور بد اخلاقی کا جواب حُسن سلوک سے دیتے ہیں۔

یہ پروجیکٹ یہیں پر ختم نہیں ہوا بلکہ لیاری کی بہت سی دیگر دیواریں اور عمارتیں بھی خوبصورت پینٹنگز سے رنگا رنگ ہونے جا رہی ہیں۔


Contributor: Ahsan Yaar Jaan

6 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle