• Usama Dawood

محمدی لائیبریری


گزشتہ روز سلطان آباد کی گلیوں میں آوارہ گردی کا اتفاق ہوا، ٹال والی گلی میں ایک چھوٹی سی دکان پر نظر پڑی جہاں

کچھ کتابییں لگی ہوئیں تھیں۔ دیکھے ان دیکھے، آگے کو چل دئیے، مگر قدم اس وقت رک گئے جب دکان کے نام پر نظر پڑی "محمدی لائبریری"۔ لمحہ بھر کو ہم رک گئے، پھر قدم آگے کو بڑھے مگر دل پیچھے کو، اور پھر اگلے ہی لمحے قدم بھی دل کے ہی فالور بن گئے۔ لائبریری کی جانب بڑھتے ہوئے قدموں کے ساتھ بہت سارے خیالات دماغ میں دوڑ لگا رہے تھے۔ "اتنا فارغ کون ہے جو یہاں لائبریری بنائے بیٹھا ہے"، "ضرور کسی این جی او نے بنائی ہوگی"، "یہ کسی ملاں کا کام ہوگا" وغیرہ وغیرہ۔ میرے ایسے خیالات کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ ہم تقریبا گیارہ سال سے اس علاقے میں رہائش پذیر ہیں مگر اس سے پہلے ایسی کوئی لائبریری نہیں دیکھی تھی، اور کچھ اندازہ یہ بھی تھا کہ یہاں کہ رہنے والے ہم لوگوں میں مطالعے کا کچھ خاص رحجان بھی نہیں تھا۔ اس چھوٹی سی دکان نما لائبریری میں داخل ہوئے تو سامنے سفید لباس میں ملبوس ایک داڑھی والے نوجوان کرسی پر بیٹھے نظر آئے، عمر میں مجھ سے تو کافی بڑے لگ رہے تھے۔ سلام دعا، خیر خیریت کے بعد تجسس کے مارےمیں نے بہت کچھ ایک ساتھ ہی پوچھ لیا، اور تمام جوابات ملنے کے بعد کچھ تصاویر لیں اور وہاں سے چل دیا مگر اس ارادے کے ساتھ کہ اس لائبریری کے بارے میں باقی لوگوں کو بھی آگاہ کروں گا۔ لائبریری کو بنائے ہوئے تقریبا چار سال ہوئے ہیں، کچھ ساتھیوں نے مل کر یہ کام شروع کیا تھا، اصل مقصد یہاں کے لوگوں میں مطالعے کو فروغ دینا تھا۔ ہم ساتھی صبح میں سٹی کورٹ کے پاس ہوٹل میں کام کرتے ہیں اور شام کو یہاں لائبریری چلاتے ہیں۔ لائبریری کے کرایہ سمیت تمام اخراجات ہم دوست مل کر اٹھا رہے ہیں۔ فی الحال ہمارے پاس دینی لحاظ سے کچھ کتابیں موجود ہیں، ہم دینی کتب کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم کی کتابیں بھی رکھنا چاہتے ہیں جن سے ہر عمر کے افراد مستفید ہوسکیں، یہاں کوئی میمبرشپ فیس نہیں ہے اور نہ ہی ہم کتابیں فروخت کرتے ہیں، یہاں کوئی بھی آکر ان کتب کا مطالعہ کرسکتا ہے اور اگر چاہے تو ممبر بن کر گھر بھی لے جاسکتا ہے۔ جناب تصاویر بنوانا پسند نہیں کرتے، اسلئیے انکی ذاتی تصویر نہیں شئیر کی جاسکتی۔

Contributor:

Usama Dawood is a participant from Sultanabad - Hijrat Colony. He runs a social media page highlighting stories of impact from his locality.


26 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle