• Pir Waleed Hussain Sarhandi

ندا میوزک، ایکٹنگ اینڈ ڈانس اسکول


ندا میوزک، ایکٹنگ اینڈ ڈانس اسکول ،ویسے تو کراچی میں اس طرح کے کافی سارے ادارے موجود ہونگے مگر میڈ اسکول کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ادارہ گزشتہ ۴ برسوں سے لیاری اسٹارز کے نام سے ایک پروجیکٹ چلا رہا ہے، جس میں لیاری کے بچوں کو ایکٹنگ، سنگنگ اور گٹار کی مفت کلاسزفراہم کی جارہی ہیں۔

اس پروگرام کا مقصد لیاری کے بچوں کو ایک اچھے ماحول کے ساتھ ساتھ یہ پیغام بھی دینا ہے کہ لیاری میں پورے ملک کی طرح ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ میڈ اسکول نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہِ ستمبر میں اپنے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے اور اس دفعہ یہ پروجیکٹ لیاری کے ساتھ ساتھ کراچی کی ایک اور کچّی آبادی چنیسر گوٹھ میں بھی شروع کیا گیا ہے۔

میڈ اسکول نے اس بار ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ایک کورس ڈیزائن کیا ہے جس کی مدد سے مذکورہ پروگرام میں شامل با صلاحیت بچّےمستقبل قریب میں اپنے اس انوکھے ہنر کے ذریعے بہتر روزگار بھی کما سکیں گے۔

میڈ اسکول سے پاس آؤٹ ہونے والے بچّے پوری دنیا میں اپنے ہنر کے جوہر دکھا رہے ہیں، جس کی زندہ مثال ایاز علی جیسے ایکٹر ہیں جنکی فلم فرانس کے فلم فیسٹیول ایوارڈ میں نامینیٹ ہوئی ہے۔

میڈ اسکول کے ایکٹنگ کے استاد جناب سیّد میسم نقوی کا کہنا ہے کہ ’’پاکستان بھر میں ایکٹنگ کے صرف ۳ اسکول ہیں جبکہ ہمارے پڑوسی ملک انڈیا میں ایسے اسکولوں کی تعداد ۱۸۰ کے لگ بھگ ہے‘‘۔

سیّد میسم نقوی جو کہ خود نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے طالبعلم بھی رہ چکے ہیں اور آجکل میڈ اسکول میں بحیثیت ایکٹنگ ٹیچر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں،اس بات کی امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں ندا ایکٹنگ، میوزک اور ڈانس اسکول جیسے اور بھی پروجیکٹس ہونگے اور عنقریب پاکستانی فلم انڈسٹری دنیا میں سرِ فہرست ہوگی۔

Contributor:

Pir Waleed Hussain Sarhandi is a participant from Khadda Memon Market, Lyari. He is interested in photography and currently involved in many social activism projects in his area.

#topposts

7 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle