• Abdul Rehman

بلوچ طلبا کے ایڈمیشنز فوری طور پر بحال کئے جائیں، بلوچ طلباء کی حکومت سے اپیل


بلوچ طلباء نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں طلباء کے پرامن احتجاج کرنے پر ہونے والے لاٹھی چارج اور درجنوں طلباء کو زخمی جبکہ60 سے زائد طلباء کی گرفتاری کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر بدھ کو پرا من احتجاج ریکارڈ کروایا۔

احتجاج میں طلباءنےکثیر تعداد میں شرکت کی اور حکومت سے اپیل کی کہ جلد از جلد قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور بلوچ و پشتون طلبا ء پر لاٹھی چارج اور 60 سے زائد طلباء کی گرفتاری کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم طلباء اس عمل کو غیر جمہوری اور آمرانہ قرادیتے ہیں‘‘۔

بلوچ طلباء تنظیم کے ایک رکن کا کہنا تھا کے یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اپنے کیے ہوئے وعدوں سے انکار کیا جس کے سبب یونیورسٹی کے طلباء نے اپنے جائز مطالبات کے لیے پرامن احتجاج کیا جس کی وجہ سے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا اور ان کے کچھ ساتھیوں کو حراست میں لیکر تشدد بھی کیا گیا۔

آخر میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بلوچ طلباء کے ایڈمیشنز فوری طور پر بحال نہیں کیے گیے تو اس کے رد عمل میں احتجاج کے دائرہ کو مزید وسیع کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ مظاہرے کے شرکاء نےوفاقی حکومت سے درخواست کی کہ قائداعظم یونیورسٹی کے طلباء کے تمام مطالبات کو جائز تسلیم کر کے وفاقی حکومت اس معاملے میں پوری طور پر مداخلت کر کے طلباء کے تمام مسائل کو حل کرے اور بلوچستان کی صوبائی حکومت قائداعظم یونیورسٹی سے نکالے گئے بلوچ طلباء کے ایڈمیشنز کے بحالی کیلئے بلوچستان اسمبلی میں بھی قرارداد پیش کرے۔

آخر میں مظاہرین نے کہا کہ ہم تمام بلوچ طلباء تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس عمل کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دے کر جدوجہد کا اعلان کیا جائے۔

Contributor:

Abdul Rehman is a participant from Sultanabad - Hijrat Colony. He is interested in photography. He runs a social media page covering stories from Sultanabad.


3 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle