• Laraib Safdar

لچھے والا: جب بچے ہنستے کھیلتے آتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ملتی ہے


انجم کا تعق کراچی کےعلاقے کالا پل سے ہے جو کہ کراچی کی مشہور شاہراہ پاکستان چوک پر چینی کے لچھےبیچتے ہیں۔ انہیں یہ کام کرتے ہوئے ٢ سال ہوگئے ہیں انکا کہنا تھا کہ پہلے وہ مرغی بیچنے کا کام کرتے تھے لیکن مرغی کا کام مہنگا ہونے کی وجہ سے انہیں وہ کام ختم کرنا پڑا اور پھر انہوں نے یہ چینی کے لچھے بیچنا شروع کردیے جنہیں عموما گڑیاکے بال بھی کہا جاتا ہے جو بچوں اور بڑوں دونوں میں ہی کافی مقبول اور پسند کی جاتی ہے۔ انجم دن بھر کڑی دھوپ میں اپنے گھر والوں کے لئے محنت کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ دن بھر میں قریب ۱۰۰ لچھے کے پیکٹ بیچ دیتے ہیں۔ لچھے کے یہ پیکٹ انجم ڈرگ روڈ سے ۳ روپے فی پیک میں خریدتے ہیں اور ١٥ روپے فی پیک میں فروخت کردیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کام سے ان کے گھر کا گزارہ ہوجاتا ہے۔انجم کا کہنا ہے کہ انہیں اس کام سے خوشی ملتی ہے جب بچے انکی گھنٹی کی آواز سن کر ہنستے کھیلتے آتے ہیں۔

Contributor:

Laraib Safdar is a participant from Mauripur. She is interested in fashion designing and entrepreneurship. Laraib is also interested in making videos.


9 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle