• Muhammad Kashif

مشکلات کے بغیر زندگی بے جان ہے


آج اس تحریر کے زریعے جس کردار کے بارے آپ تمام لوگوں کو بتانا چاہوں گا ان کا نام حسنین ہے اور انکی عمر ۲۴ برس ہے۔ حسنین کا تعلق کراچی کے علاقہ لیاری سے ہے اور حسنین نے گریجیویشن تک تعلیم حاصل کی ہے۔

گریجیویشن کے بعد تعلیم جاری رکھتے ہوئے حسنین ایم بی اے بھی کرنا چاہتے ہیں معاشی حالات اور مجبوری کی بنا پر حسنین کو لیاری میں ہی ایک سیلز مین کی نوکری کرنا پڑ رہی ہے، جس کے باعث حسنین کی تعلیم میں کافی پریشانیاں کھڑی ہو رہی ہیں۔ لیکن حسنین پُر عزم ہیں کہ چاہے جتنی بھی مشکلات کیوں نہ آئیں وہ اپنے ایم بی اے خواب کو ضرور پورا کریں گے۔

حسنین کا ماننا ہے کہ بغیر مشکلات کے زندگی بے جان ہوتی ہے، لہذٰا ہمیں مشکلات اور پریشانیوں سے لڑنے کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔ زندگی میں چاہےکتنی ہی مشکلات کے پہاڑ کیوں نہ کھڑے ہو جائیں، اُنکو دیکھ کر ہمیں گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ مسکرا کر انکا مقابلہ کرنا چاہئے، تبھی ہمیں کامیابی اور منزل مل سکتی ہے۔

Contributor:

Muhammad Kashif is a participant from Agra Taj Colony, Lyari. He is interested in photography.


10 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle