• Sundus Maqbool

پی آئی بی کالونی کا وی آئی پی بن کباب


پی آئی بی کالونی میں جہاں بڑے بڑے لوگ رہتے تھے یا رہتے ہیں، وہیں پی آئی بی کالونی کا وی آئی پی بن کباب والابھی گزشتہ ۲۳ برسوں سے اپنا کاروبار با عزت طریقے سے چلا رہا ہے۔ ہرصبح سورج طلوع ہوتے ہی اپنے کاروبار کآغاز کرنے وی آئی پی بن کباب برادرز پی آئی بی کالونی میں واقع میٹرنٹی ہوم کے سامنے اپنے بن کباب کا اسٹال سجا لیتے ہیں اور پھر سہ پہر ۳بجے کے بعد پی آئی بی میں موجود کے۔ایم۔سی کے دفتر کے عین سامنے والے روڈ پر اپنے اسٹال کو لے آتے ہیں جہاں لوگوں کا ایسا تانتہ بندھتا ہے کہ رات ۴بجے تاک وی آئی پی بن کباب برادرز کا کروبار مسلسل چل رہا ہوتا ہے۔

بن کباب کے اس موبائل کاروبار کو ۳ بھائی مل کر چلا رہے ہیں، جبکہ اس کام کی شروعات ان تین بھائیوں کے والد مرحوم غفار صاحب نے کی تھی جنہیں کچھ عرصہ قبل ایک سانحہ میں چند ظالموں نے گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔ غفار صاحب کے جانے کے بعد بھی انکے تینوں بیٹے مل کر اس کام کو بخوبی نبھا رہے ہیں جسکی کامیابی کی مثال یہ ہے کہ ان کا وی آئی پی بن کباب کھانے والوں میں نہ صرف پی آئی بی کے لوگ شامل ہیں بلکہ کراچی کہ مختلف علاقوں سے بھی لوگ انکے پاس اسپیشل بن کباب کھانے کے لئے آتے ہیں۔

وی آئی پی بن کباب برادرز کے بارے میں جب وہاں آنے والے لوگوں سے معلوم کیا تو انہوں نے کہا کہ قرب و جوار میں اس سے بہتر اور کوئی بن کباب نہیں بناتا، یہ سستا ہونے کے ساتھ ساتھ لذیذ بھی ہے اور آپ یہاں رات گئے تک بن کباب کھانے آسکتے ہیں۔

وی آئی پی بن کباب برادرز کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ ہم اپنا کام محنت اور لگن سے کر رہے ہیں، جسکا صلہ ہمیں اس طرح مل رہا ہے کہ ہر علاقے کے لوگ ہمارا بن کباب کھانے کے لئے آتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ہم نے ڈیفنس اور لیاری میں بھی اپنے اس کام کو توسیع دی تھی، لیکن چند ذاتی وجوہات کی بنا پر فی الحال روک دیا ہے۔

وی آئی پی بن کباب برادرز اور انکے والد نے اپنے اس کاروبار کا سفر آج سے ۲۳ برس پہلے شروع کیا تھا جو آج بھی اسی زورو شور اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

Contributor:

Sundus Maqbool is a participant from Sakhi Hasan. She is interested in photography and making videos.


2 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle