• Amjad Ali

انگلی پکڑ کر جنہیں چلنا سکھایا، آج وہ پلٹ کر دیکھتے بھی نہیں


اک اوراحساں بندوں پہ رب ذولجلال کر

یا زندگی آسان کر یا خودکشی حلال کر

جس اولاد کو بات کرنا سکھایا آج وہ ہم سے بات تک نہیں کرتا، خودکشی کرنا گناہ نہ ہوتا تو کب کا کرچکا ہوتا۔ 70 سالہ محمد مندرہ کھوکھرا پار کا رہائشی ہے اس قدر ضعف اور علالت کے باوجود انڈسٹریل ایریا کی ایک گارمنٹ کمپنی میں سویپر کی خدمت سرانجام دیتا ہے، محمد مندرہ نے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ ’’میری تین بیٹیاں ہیں اور ایک ہی بیٹا ہے جسے میں نے پالا پوسا پڑھایا لکھایا ،دن رات ایک کر پیسے کماتا تا کہ اس کی سبھی خواہشیں اور فرمائشیں پوری کر سکوں۔ میری طرف سے اس کی پرورش میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ رہے، اس امید پہ کہ کل کو یہ بڑا ہو کہ میرا سہارا بنے گا اور کچھ نہیں تو کم سے کم دو وقت کا کھانا تو دے ہی دیگا تا کہ مجھے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانےیابھیک مانگنے کی ضرورت تو نہیں پڑے گی۔‘‘ مگر آج خدا اسے خوش رکھے وہ ساری ذمہ داریاں، سارا کا سارا بوجھ اِن کمزور کندھوں پر ڈال کر اپنا گھر بار چھوڑ کر اپنی بیوی کے ساتھ کہیں اور جاکر اپنی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہا ہے، بیٹے کے اس طرح لاتعلق ہوجانے کے بعد اپنے اور اپنے بیٹیوں کے پیٹ کی خاطر اس بوڑھے پرندے نے اپنے گھونسلے سے نکل کر ادھر اُدھر پر مارنے شروع کئے، کچھ لوگ چکر کاٹنے کے بعد مجھے یہ جھاڑو لگانے کا کام ہاتھ آیا۔ بالکل ٹھیک کہتے ہیں کہ خدا کسی کو بھوکا نہیں مارتا دو وقت کے کھانے کا بندوبست میرے لئے بھی کر دیا اس نے،پر سوچتا ہوں کہ مجھے اپنی بیٹیوں کی شادیاں بھی کروانی ہے اور جہیز بھی اکٹھا کرنا ہے۔ کہتے ہیں بیٹا خدا کی نعمت ہے پر میرے بیٹے جیسی نعمت خدا کسی کو نہ دے۔ دکھ اس بات کا نہیں کہ مجھے اس عمر میں کام کرنا پڑ رہا ہے، دکھ اس بات کا ہے کہ جسے میں نے انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا ،بولنا سکھایا بات کرنا سکھایا آج وہ مجھ سے بات تک نہیں کرتا۔

Contributor:

Amjad Ali is a participant from Ibrahim Hyderi. He is interested in reporting and loves to write poetry.


3 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle