• Naeem Ahmed, Kubra and Mehreen

ملّا غلام رسول کلمتی: بلوچ ادب کا اُبھرتا نام


ملّا غلام رسول کلمتی واجہ عبدالرحمٰن کلمتی کے گھر میں پیدا ہوۓ ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اسی محلے کے اسکول میں حاصل کی جبکہ میٹرک گورنمنٹ اسکول آسو ولیج اور انٹر جامعہ ملیہ کالج سے کیا جبکہ گریجویشن انہوں نے پرائیوٹ امیدوار کی حیثیت سے کراچی یونیورسٹی سے پاس کیا۔

عملی زندگی کا آغاز انہوں نے کھیتی باڑی اور کانداری سے کیا- ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے انہوں نے مختلف این جی اوز میں بھی کام کیا - انہیں شروع ہی سے بلوچی زبان و ادب اور تاریخ سے دلچسپی تھی- ماہنامہ بلوچی رسالہ لبزانک میں سب ایڈیٹر کی حیثیت سے انکی وابستگی نے ان کی اس دلچسپی کو مہمیزبخشا ،جہاں ان کو اپنی ادبی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملا- وہ نہ صرف تاریخ بلکہ شاعری،مضمون نگاری،لسانیات اور تحقیق پر مہارت رکھتے ہیں -اپنی عملی زندگی میں سماجی سرگرمیوں میں انہوں نے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے بلکہ کراچی (خاص ملیر) میں قائم ہونے والی اور سماجی تنظیموں کا وہ نہایت اہم حصہ بھی رہے- شہید پروفیسر صبا دشتیاری نے جب ملیر میں سید ہاشمی ریفرینس لائبریری کی بنیاد رکھی تو انہیں ایک ایسے فعال اور متحرک شخص کی تلاش تھی جن کی مدد سے و اعانت سے وہ لائبریری کو حقیقی معنوں میں بلوچ ،بلوچی اور بلوچستان پر ایک تحقیقاتی مرکز کے طور پر متعارف کرو اسکے۔ اس سلسلے میں اگر ملا غلام رسول کلمتی کو شہید صبا دشتیاری کے انتخاب کا مظہر قرار دیا جائے تو ا بے جا نہ ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ لائبریرین کی حیثیت سے ملًا غلام رسول کلمتی کی سید ہاشمی ریفرینس لائبریری میں تقرری ایک متون کی حیثیت رکھتی ہے۔ وہ نہ صرف تاریخ بلکہ شاعری،مضمون نگاری ،لسانیات اور تحقیق پر مہارت رکھتے ہیں۔ انکی عملی و ادبی صلاحیتوں سے اب تک لاتعداد بلوچ متحققین فیض یاب ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری و ساری ہے۔ بلوچی زبان کی نصابی کتب کی تالیف میں انکا نام یقینی طور پر ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

Contributor:

Naeem Ahmed, Kubra and Mehreen are participants from Rafah-e-Aam.


57 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle