• Ayaz Afridi

کراچی آرٹس کونسل میں لوک میلہ کے زیرِ اہتمام منعقد کردہ ثقاتفی میلہ


کراچی آرٹس کونسل میں لوک میلہ کے تحت ثقافتی میلہ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ملک کی تمام قومیتوں کی ثقافتی نمائندگی کی گئی اور ثقافتی رنگ اجاگر کئے گئے۔میلہ میں ملک بھر سے آئے ہوئے وفود نے شرکت کی جس میں ملک بھرکے مختلف علاقوں پختونخواہ ،پنجاب، سندھ ،بلوچستان ، گلگت ، بلتستان ، کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ اپنے بھرپور ثقافتی انداز میں کیا۔

جس میں لوک گیت ،بھنگڑے ،اتن ،اور مختلف ٹیبلو پیش کئے گئے۔

اس لوک میلہ سے جہاں لوگوں کو مختلف ثقافتی قومیتوں سے آگاہی ہوئی، وہاں اس بات کو بھی تقویت حاصل ہوئی کہ ہم سب ایک قوم ہیں۔لوک میلہ میں شامل مرد ،خواتین، بچے ،طلبہ،طالبات اور فنون لطیفہ کے طالب علموں نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور آرٹس کونسل کی اس کاوش کوسراہا۔

ملک گزشتہ کئی دہائیوں سے جس طرح دہشت کی زد میں رہا اس سے ثقافتی سرگرمیاں متاثر پڑگئی تھیں۔ اس صورتحال میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد ماحول میں مثبت تبدیلی کا سبب بنے گا۔

آخر میں فنکاروں نے امن کا پیغام دیا کہ ہم سب ایک ہیں ، اور ہمارے لئے سب مذہب اور قومیت برابر ہیں اور ہم سب انسانیت پر یقین رکھتے ہیں۔

Contributor:

Ayaz Khan is a participant from Sultanabad - Hijrat Colony. He is interested in photojournalism and news writing.

#high

5 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle