• Abdul Salam

کم سن محنت کش


فٹ پاتھ پر بیٹے یہ تین چھوٹے مزدور سلیم,ندیم اور دلبر ہیں جن کا تعلق بہاولپور شہر سے ہے۔ تینوں بھائیوں کی عمر اٹھارہ سال سے کم ہے اور یہ کم سن بچے کراچی میں واقع نیٹی جیٹی پل پر کووں کو کھلایا جانےوالا آٹا اور گوشت کے پھیپڑے بیجھتے ہیں۔ یہ تینوں بھائی صبح سے رات دیر تک کھلے آسمان تلےاس فٹ پاتھ پرہی بیٹے رہتے ہیں,جس کے بدلے میں اُنہیں دن کے 200 روپے دیہاڑی مل جاتی ہے اور انہی پیسوں کی بدولت اُ ن کے گھر کا چولہا جلتا ہے۔ جب اُن سے اس کم عمری میں کام کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو تینوں بھائیوں کا ایک ہی جواب تھا کہ گھر کا خرچہ چلانے کے لئے کوئی اور کمانےوالا موجود نہیں۔ والد صاحب کو کافی عرصہ سے کینسر کی بیماری لاحق ہے لہذٰا وہ کام کاج نہیں کرسکتے, دو شادی شدہ بھائی ہیں لیکن وہ الگ گھر میں رہتے ہیں اور ہمیں کسی بھی کام میں مدد فراہم نہیں کرتے جس کی وجہ سے گھر کی آمدنی کا بوجھ ہم تینوں کو اُٹھانا پڑرہا ہے۔

اِن تینوں میں بڑے بھائی ندیم نے بتایاکے کراچی میں جہاں ہم رہتے ہیں وہاں ہمیں بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے چاہے وہ زندگی کی بنیادی سہولیات ہوں یا لوگوں کا ہم سے اچھا برتاؤ ہو، ہم دونوں سےمحروم ہیں کیونکہ یہاں نہ ہمارا کوئی رشتہ داررہتا ہے اور نہ ہم سےہماراپُرسانے حال پوچھنے ولا کوئی ہے۔

سب سے چھوٹے بھائی دلبر جن کی عمر لگ بھگ بارہ سال ہوگی، بتایا کہ میں بھی تعلیم و تربیت حاصل کرنا چاہتا ہوں مگر گھر کے ابتر معاشی حالات دوسرے بچوں کے طرح زندگی زندگی بسر کرنے کی اِجازت نہیں دیتے, بدقسمتی سے ہمارے ہاں کم سنی میں غربت کا احساس کئی حساس بچوں کو ہر قدم پر رولاتے ہیں تعلیم و تربیت سے محروم رہنے والے یہ چھوٹے مزدور اپنے ناتمام کندھوں پر وہ بوجھ دو رہے ہیں جودراصل اِنکا ہےہی نہیں, پاکستان میں ایسے بہت دردمند لوگ اور اِدارے ہے جو اِن مشقتی بچوں کو پڑھانا چاہتے ہیں مگر مفلسی کو جڑ سے اُکھاڑ پینکھنے والا دور دور تک کوئی نظر نہیں آتا۔

Contributor:

Abdul Salam is a participant from Sultanabad - Hijrat Colony. He is interested in reporting and photography.


2 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle