• Mohsin Hussaini Latifee

’’چیل چوک‘‘ لیاری کی پہچان


لیاری کی مشہور و معروف جگہ چیل چوک کا پُرانا نام ابراہیم چوک تھا اور یہ نام سوشل ورکرابراہیم حسین بلوچ کے نام سے منسوب تھا۔ ابراہیم بلاوچ کے انتقال کے بعد مقامی لوگوں نے اس چوک کا نام تبدیل کرکے چیل چوک رکھ دیا اور بعد میں ایک چیل بھی چوک پر تعمیر کروادی۔

سال ۲۰۱۳ میں جب لیاری کے حالات بہت خراب تھے تو یہاں گینگ وار اور رینجرز کے درمیان سخت ترین مقابلے بھی ہوچکے ہیں۔ یہاں کے مختلف شر پسند گروہوں کی آپس میں لڑائی بھی ہوا کرتی تھی جس نےلیاری کے امن پسند لوگوں کا جینا دشوارکردیا تھا اور ان ہی حالات کی بنا پر چیل چوک کو کراچی کے نو گو علاقوں میں شامل کردیا تھا۔

سیکیورٹی اداروں کی با اثر کاروائی کے بعد اب پورے لیاری کی طرح چیل چوک میں بھی مکمل طور پر پُر امن ماحول ہے اور یہاں امن پسند لوگ رہتے ہیں۔

چیل چوک لیاری کا داخلی راستہ ہے جہاں سے چارمزید راستے نکلتے ہیں جو لیاری کو گارڈن، عثمان آباد، رینچھوڑ لائن اور پُرانےحاجی کیمپ سے ملاتےہیں۔

Contributor:

Mohsin Hussaini Latifee is a participant from Khadda Memon Market, Lyari. He is interested in photography.


16 views

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle