• Arzoo Kanwal

اکبر پارک: سعیدآباد کی خواتین کے لئے سیروتفریح کا واحد زریعہ

Updated: Feb 3


سعیدآباد میں واقع ایک پارک نے وہاں کی عورتوں کی زندگی بدل دی ہے. پہلے اکبر پلےگروند میں کوئی نہیں آتا تھا کیونکہ وہاں پودوں کو پانی دینے کے لئے گٹر کا پانی استعمال ہوتا تھا. اس پلےگروند میں کبھی بچے کھیلتے ہوے نظر نہیں آتے تھے، مگر گزشتہ ایک سال میں یہاں پر بہت کام ہوا ہے اور اب صاف پانی بھی لگنے لگا ہے . ان تبدیلیوں کی وجہ سے وہاں اب بہت لوگ آتے ہیں . گٹر کے پانی کی وجہ سے ایک تو ہوا میں بو

بہت تھی اور دوسرا لوگوں کو لگتا تھا کہ ان کے کپڑے ناپاک ہو جایئں گے

علاقے کے لوگ اس پارک سے بہت خوش ہیں اور یہ پارک اپنی مقبولیت کی وجہ سے صبح ٦بجے سے رات ١١ بجے تک کھلا

رہتا ہے . اس پارک کے بننے سے پہلے خواتین کے پاس گھر سے نکلنے کی کوئی جگہ نہیں تھی. یہاں پر آنے والی ایک خاتون نادیہ نے کہا کہ "ہمارے علاقے سعیدآباد میں گھر بہت چھوٹے ہوتے ہیں، خاندان والوں کے لئے ایک جگہ بیٹھ کر بات کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے. ایسے میں مرد حضرات کے پاس پھر بھی گھومنے پھرنے اور گھر سے نکلنے کے مواقع

ہوتے ہیں، مگر خواتین کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوتی .ان کے لئے تو چائےکے ڈھابے بھی پہنچ سے باہر ہیں. جب سے یہ پارک بنا ہے خواتین روز صبح اور شام پارک میں چلتی ہوئی نظر آتی ہیں ، یہاں پر ان کی دوستیاں بھی بڑھتی ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بات کرنے کا موقع بھی ملتا ہے. ان کا یہ بھی کہنا تھے تھا کہ "گھر میں تو ہر وقت بجلی گئی ہوئی ہوتی ہے ، یہاں تازہ ہوا میں بیٹھتے ہیں، باتیں کرتے ہیں". ایک اور خاتون نوشین جو روزانہ پارک میں واک کرنے آتی ہیں، انہوں نے کہا کہ "میرے شوہرمجھے ویسے کہیں نہیں جانے دیتے، مگر یہ ایک محفوظ جگہ ہے اور یہاں وہ خود مجھے چھوڑنے آتے ہیں. "عائشہ نے کہا کہ "ہم عورتوں کے لئے کوئی نہیں سوچتا ، شکر ہے کہ اب یہ جگہ بنی ہے۔

فرزانہ جو ایک بزرگ خاتون ہیں انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک بہت اچھی جگہ ہے جہاں ہم واک کر سکتے ہیں. کھلی ہوا میں بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں اور اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ وقت گزار سکتے ہیں. ایسی اور کوئی جگہ نہیں ہے یہاں کے بزرگ افراد کے لئے .

عائشہ ، ایک اور خاتون جو روز پارک میں آتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ ہم عورتوں کے بارے میں کسی نے سوچا تو سہی .

Contributor

Arzoo Kanwal, lives in Saeedabad, sonographer by profession. She loves to write about local community issues.


44 views

Recent Posts

See All

A Project by SIE in collaboration with KYI.

  • Facebook - White Circle
  • Twitter - White Circle
  • Instagram - White Circle